اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ’گرین سٹیمولس‘ پیکیج کی منظوری دے دی جو 10 ارب ٹری منصوبے کا حصہ ہے۔
منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ، مشیر ماحولیات خسرو بختیار ودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں قدرتی جنگلات، نرسریاں، شجرکاری مہم کو فروغ دیا جائے گا، شہد کی پیداوار بڑھانے سے اولو پلانٹیشن شروع کی جائے گی، بے روزگار افراد کو منصوبے میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آب و ہوا کے مسائل سے نمٹنے، گرین ایریا کو بڑھانا ترجیحات میں شامل ہیں، منصوبہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔