سندھ کے تاجروں نے حکومت کی ‘آن لائن کاروبار فارمولا’ کی پیشکش مسترد کر دی

672

کراچی: آل سندھ تاجر اتحاد (اے ایس ٹی آئی) نے صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے اثرات سے معیشت کو بچانے کے لیے دی جانے والی آن لائن بزنس فارمولا کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ 

سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے تاجروں کو سوموار سے جمعرات صبح نو بجے سے تین بجے تک آن لائن کاروبار کرنے کی اجازت دی تھی۔

بیکریز کو پانچ بجے کھلے رہنے کی اجازت اور فوڈ ڈلیوریز کو رات 10 بجے تک کام کی اجازت دی گئی تھی۔

چئیرمین اے ایس ٹی آئی جمیل پراچا نے کہا ہے کہ حکومت کی ایس او پیز سے تھوک کے کاروبار کو تو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن پرچون کا کاروبار کرنے والے نقصان میں ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

سائٹ ایسوسی ایشن کا کراچی کے صنعتکاروں کے ساتھ امتیازی سلو ک پر احتجاج، سندھ حکومت کی پالیسیوں پرکڑی تنقید

کاروباری و صنعتی اداروں کیلئے بینک مارک اَپ ایک سال کیلئے موخر کیا جائے: اسلام آباد چیمبر

جمیل پراچا نے حکومت سے دکانوں اور کاروبار کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے، اے ایس ٹی آئی کے ایک اور رکن عتیق میر نے سندھ حکومت سے کاروباری برادری کے فائدے کے لیے دوبارہ سے ایس او پیز بنانے کی درخواست کی۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے وزیر امتیاز شیخ کو یقین ہے کہ تاجر سوموار سے جمعرات تک معقول کاروبار کر سکتے ہیں، کاروباری حجم بالکل پہلے کے مقابلے میں کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کو دوبارہ سے کاروبار آن لائن چلانے کا کہا گیا اور دکانوں اور کاروباروں کو آہستہ آہستہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت کاروبار بند نہیں کرانا نہیں چاہتی، صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here