حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی کو پہنچانا چاہتی ہے، عبدالرزاق داؤد

513

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے  تجارت، ٹیکسٹائل ،صنعت وپیداوار عبدالرزاق داؤد نے  کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی کو پہنچانا چاہتی ہے۔

منگل کو ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قرضوں کے بھاری چیلنج کے باوجود وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں کی مدد کو ترجیح دی۔

پروگرام میں لائیو کالز پر سامعین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کی بحالی پرتوجہ دے رہی ہے کیونکہ مختلف ممالک میں صنعتوں پرشدید پابندیاں عائد ہونے سے ٹیکسٹائل کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وزیرا عظم کے مشیر نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ   حکومتی پالیسی کے تحت ملک میں موبائل فونز کی قیمت میں کمی آئے گی۔

رزاق داؤد نے کہا کہ روز گار سے محروم ہونے والے لوگوں کی مدد کے لئے بھی ایک پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت آجروں کو براہ راست فنڈز فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے ملازمیں کو بروقت تنخواہیں ادا  کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here