ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

835

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آنے پر آر ٹی او کوئٹہ کو فوری بند کردیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر حکام نے بھی 14 ملازمین کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی فیصلے کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ میں بھی افسران اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رپورٹ آنے تک لارج ٹیکس یونٹ میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو ایف بی آر نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اپنے ملک بھر میں تمام دفاتر میں کاغذی کارروائی روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خط و کتابت اور فیکس کے استعمال کو محدود کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 ہو چکی ہے جبکہ اب تک 327 افراد اس وائرس کا شکار ہو کر زندگیوں سے ہاتھ بیتھے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here