کورونا وائرس نے ملک کے ممتاز صنعت کار مہتاب الدین چاولہ کی جان لے لی

مہتاب الدین چاولہ الکرم ٹاول انڈسٹریز کے چئیرمین تھے، ایک ماہ تک مقامی ہسپتال میں زیر علاج رہے مگر مہلک مرض سے جانبر نہ ہوسکے

778

کراچی : ممتاز صنعت کار مہتاب الدین چاولہ کورونا وائرس کے باعث مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق وہ ایک ماہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ مہلک کورونا وائرس سے جانبر نہ ہوسکے۔ انکی تدفین ڈیفینس فیز 8 کے قبرستان میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے : 

کورونا وائرس: خلیجی ریاستوں میں 21 ہزار پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

ٹیکس چوری، آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر  ایف بی  آر نے 100 ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری کردئیے

طبی آلات کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ، منظور نظر کمپنیوں کو اربوں کا فائدہ پہنچانے کا انکشاف

مہتاب الدین چاولہ الکرم ٹاول انڈسٹریز اور ٹاول مینوفیکچوئرز ایسوسی ایشن اور سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چئیرمین تھے۔

وہ اکثر حکومت کو ملکی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے تجاویز دیا کرتے تھے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ کارخانوں کا قیام ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کا واحد راستہ ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں چین کو بطور مثال سامنے رکھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here