چینی کمپنی کا پاکستان میں زرعی آلات کی فیکٹری لگانے کا منصوبہ

949

اسلام آباد: چین کی ایک بڑی کمپنی نے پاکستان میں زرعی مشینری بنانے کی فیکٹری لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

چنگ ڈاؤ ہانگ ژو زرعی مشینری کمپنی اس وقت مقامی زرعی طلب کے مطابق مختلف زرعی مشینری پاکستان برآمد کررہی ہے۔

کمپنی کے جنرل منیجر ووہانگ زو نے چینی اخبارکوبتایا کہ پاکستان میں ہمارا فیکٹری قائم کرنے کا ارادہ ہے، ہماری کمپنی پہلے سے پاکستان کو مختلف اقسام کی زرعی مشنیری فراہم کررہی ہیں، ہم پاکستان کی منڈی کو پوری طرح سے سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود پاکستان سے آرڈر ملنے کے حوالہ سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے، گزشتہ سال ہماری کمپنی نے پاکستان کو 200 کے قریب مشینیں برآمد کی تھیں، رواں سال اس تعداد بڑھا کر دوگنا کرنے کا ارادہ ہے، پاکستان کو مشینری کی برآمد میں کسی قسم کے لاجسٹک مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہاکہ ان کی کمپنی کی مصنوعات پاکستان میں بہتر سے بہترہورہی ہیں، ہم اپنی مصنوعات کو پاکستانی ضروریات کے مطابق ہم آہنگ کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here