حالیہ عوامل کے مطابق تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20 دنوں کا تیل ذخیرہ کرنے کی اجازت ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں کمی کی وجہ سے وفاقی حکومت نے 26 مارچ 2020 کو خام تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پابندی ہٹانے کا فیصلہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں کو مدِنظررکھ کر کیا گیا اور اس وجہ سے صوبوں بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث طلب میں اضافہ ہوا ہے۔