پاکستانی سٹارٹ اپس کی تربیت کے لیے OLX کی جانب سے آن لائن ٹریننگ کا انعقاد

ٹریننگ کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے کاروبار کو ترقی دینے اور موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کے گُر سکھانا تھا

1670

لاہور: او ایل ایکس پاکستان کی جانب سے پشاور سے تعلق رکھنے والے 28 نئے سٹارٹ اپس  کے لیے تین روزہ آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹریننگ کے زیادہ تر شرکا کا تعلق نیشنل انکیوبیشن سنٹر پشاور جبکہ کچھ کا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز پشاور کے بزنس انکیوبیشن سنٹر سے تھا۔

ٹریننگ کا مقصد ان کاروباروں کے مالکان کی صلاحیتیوں کو نکھارنا تھا تاکہ وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو ترقی کی راہ پر ڈال سکیں۔

اس ٹریننگ کا نام ’ او ایل ایکس سٹارٹ اپ ہاٹ لائن‘ رکھا گیا تھا اور اس میں او ایل ایکس پاکستان کی ٹیم کے سینیئر ممبران کی جانب سے نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کو موجودہ معاشی بحران میں کاروبار کو چلانے کے گُر سکھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے:

امریکی انٹرپرینور برینڈن ٹمنسکی پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟

عالمی تجارت میں 32 فیصد کمی متوقع، ترقی پذیر معیشتوں سے 100 ارب ڈالر کا انخلاء

نوجوان انٹر پرینیورز سٹارٹ اپس متعارف کرائیں، حکومت تعاون کرے گی: وزیراعظم عمران خان

 اس ٹریننگ میں حصہ لینے والے تین منفرد سٹارٹ اپس کو او ایل ایکس 20 ہزار ڈالر کے اشتہار مفت لگانے کی سہولت دے گا اس کے علاوہ تین ماہ کے لیے خصوصی رہنمائی اور ایک سال کے لیے برینڈ کنسلٹنسی بھی فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے او ایل ایکس کے مونی ٹائزیشن مینجر ولید ابراہیم کا کہنا تھا کہ حالات اور نئے ہنر سے آگاہی ان کاروباروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ او ایل ایکس نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے نئے کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مدد اورحوصلہ افزائی کی ہے اور ایسا آئندہ بھی ہوتا رہے گا۔

ان ٹریننگ سیشنز کی افادیت پر بات کرتے ہوئے نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے ڈائریکٹر فیصل جمیل کا کہنا تھا کہ ’’ این آئی سی نوجوانوں کی جانب سے شروع کیے جانے والے نئے کاروباروں کے لیے خیبر پختونخواہ میں سازگار ماحول بنانے کے لیے کوشاں ہے‘‘۔

انکا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے  گزشتہ برسوں میں نوجوانوں کی جانب سے شروع کے گئے نئے کاروبار کو پھلنے پھولنے میں مدد فراہم کرنے کے باعث خطے میں نئے کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے منظر نامہ تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے اس ٹریننگ کے انعقاد پر او ایل ایکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات آج کے نوجوان انٹرپرینیوئرز کو کل کی عظیم کاروباری ہستیاں بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here