رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 26.24 فیصد اضافہ

647

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سروسز کی برآمدات میں 26.24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری 2019-20ء کے دوران برآمدات کا حجم 887.47 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی سروسز کی برآمدات سے 702.99 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران برآمدات سے 184.48 ملین ڈالر یعنی 26 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق کمپیوٹر سروسز کی برآمدات 31.57 فیصد کے اضافہ سے 514.74 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 677.23 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں سافٹ ویئر کنسلٹینسی سروسز کی برآمدات 18.94 فیصد کا اضافہ ہو ا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 230.254 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ جاری مالی سا ل میں برآمدات کا حجم 273.854 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ اسی طرح ہارڈ ویئر کنسلٹینسی سروسز کی برآمدات بھی 3.34 فیصد کے اضافہ برآمدات 1.736 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1.794 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق نیوز ایجنسی سروسز کی برآمدات میں 119.10 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا یہ۔ برآمدات 0.356 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 0.780 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here