ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر دے گا

بینک بجٹ سپورٹ کے لیے 80 کروڑ ڈالر دے گا جو رواں برس جون میں منظور ہوں گے جبکہ دسمبر تک باقی 90 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے

701

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے مالی نقصانات کو برداشت کرنے کے لیے پاکستان کو رواں برس کے اختتام تک ایک ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک بجٹ سپورٹ کے لیے 80 کروڑ ڈالر دے گا جو رواں برس جون میں منظور ہوں گے جبکہ دسمبر تک باقی 90 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک خصوصی رعایتی شرح پر بجٹ تعاون کو توسیع دے گا، یہ فیصلہ وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساسوگو اساکاوا کی ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں میں ریلیف سے پاکستان کو کتنا فائدہ ہوگا؟

کورونا کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.39 ارب ڈالر موصول 

ایشیائی ترقیاتی بنک نےعالمی اقتصادی مارکیٹ کے استحکام کیلئے 4.5 ارب ڈالر کے 5 سالہ بانڈز جاری کردیئے

ایشیائی ترقیاتی بنک  کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مالی معاونت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان

ایک الگ بیان میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ وزیر برائے اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ردعمل کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن قرض پروگرامز کی تصدیق نہیں کی تھی۔

ایک اور عہدیدار نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا باضابطہ اعلان بورڈ کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ادھر اے ڈی بی کے صدر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد، ملک میں غریب ترین طبقے پر اس کے اثرات میں کمی اور معیشت کو تحفظ دینے کے عزم پر قائم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ذاتی تحفظ کے سامان (پی پی ایز) اور دیگر طبی سامان کی خریداری کے لیے پاکستان کے لیے 25 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here