معاشی بحران کے باعث آدھی دنیا نے بیل آؤٹ پیکج مانگ لیا: آئی ایم ایف

کورونا وبا جیسی ہنگامی صورتحال پہلے کبھی نہ تھی، ہماری کوشش ہے فنڈز فراہمی کا عمل تیز تر کریں: کرسٹالینا جورجیوا

670

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جورجیوا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معاشی بحران کے باعث آدھی دنیا نے بیل آؤٹ پیکج مانگ لیا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این بی سی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ کورونا وبا جیسی ہنگامی صورتحال پہلے کبھی نہ تھی یہ صورتحال خراب گورننس یا غلطیوں کے باعث نہیں آئی اس لیے بہت تیزی سے فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔

آئی ایم ایف چیف نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار وبائی امراض کے ماہرین بھی اقتصادی ماہرین کی طرح ہمارے لئے اہم ہیں، امید ہے کہ سائنسدان ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔

کرسٹالینا جورجیوا نے بتایا کہ آدھی دنیا نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی بدحالی کی وجہ سے بیل آؤٹ مانگا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ فنڈز کی فراہمی کے مرحلے کو تیز تر کریں اور جلد سے جلد فنڈز فراہم کریں۔

واضح رہے کہ معاشی طور پر مضبوط ممالک کے گروپ جی 20 نے پاکستان سمیت 76 ممالک پرواجب الادا قرضے مؤخرکرنے کی منظوری دی ہے، ان ممالک کے رواں سال یکم مئی سے 31 دسمبرتک واجب الادا قرضے مؤخر کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here