ریسٹورنٹس مالکان نے ماہ رمضان میں صرف5گھنٹے کھانوں کی ڈیلیوری کے دورانیے کو ناکافی قرار دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ سے فیصلے پر نظرثانی اور شام 4 سے سحری تک ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت دینے کی اپیل، صرف 5 گھنٹے دورانیے کا کوئی فائدہ نہیں: کنوینرآل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن