عالمی ائیرٹریفک سے 1.2 ارب تک مسافر کم ہو سکتے ہیں،انٹرنیشنل سول ایشن آرگنائزیشن

674

مونٹریل: یونائیٹڈ نیشنز ایوی ایشن ایجنسی نے کہا ہے کہ ستمبر 2020 تک بین الاقوامی ہوائی مسافروں کی تعداد میں 1.2 ارب سے لیکر دو تہائی تک کمی ہو سکتی ہے، جس کی وجہ کورونا وائرس سے لگائے گئے عالمی لاک ڈاؤن  ہے اور دنیا بھر کے ائیرپورٹس پر پروازیں نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہیں۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آگنائزیشن (آئی سی اے او) کے تخمینے کے مطابق بین الاقوامی ہوائی مسافروں کی تعداد دو تہائی سے کم ہو سکتی ہے، یہ تعداد ادارے کی جانب سے 2020 کی پہلی تین سہ ماہیوں سے لگائے گئے اندازے سے زیادہ ہے، جس کی وجہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن سے ائیرپورٹس اور پروازیں جزوی طور پر بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

عالمی ائیرلائنز کو کورونا بحران سے 314 ارب ڈالر نقصان

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بین الاقوامی پروزایں تین ائیرپورٹس تک محدود کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پروازیں منسوخ ہوئیں اور ہوائی جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here