ایشیائی ترقیاتی بنک نےعالمی اقتصادی مارکیٹ کے استحکام کیلئے 4.5 ارب ڈالر کے 5 سالہ بانڈز جاری کردیئے

653

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) نے عالمی اقتصادی مارکیٹ کے استحکام کیلئے 4.5 ارب ڈالر مالیت کے 5 سالہ بانڈزجاری کردیئے ہیں۔ یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے معمول کے کیپٹل وسائل کا حصہ ہوں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ٹریژرر پیری وان پیٹی گھیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بینک نے حال ہی میں کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات می تین گنا اضافہ کردیا ہے۔

بینک اپنے صارفین کو ہنگامی ضروریات کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے معاونت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 

عالمی معیشت کو چار کھرب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

موڈیز نے معیشت سکڑنے پاکستان میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کردیا

کورونا کا معاشی قہر، عالمی کاروباری برادری نے طویل کساد بازاری کی پیشگوئی کردی

کوروناوائرس: جرمنی، فرانس، امریکا، برطانیہ کی معیشتیں بد ترین کساد بازاری کے دہانے پر

انہوں نے کہا کہ عالمی بانڈمارکیٹ میں یہ اپنی نوعیت کی بڑی سرمایہ کاری ہے، بنک ایشیاء اور بحرالکاہل کے خطہ میں اقتصادی، سماجی اورترقیاتی حاصلات کو محفوظ بنانے میں اپنا کرداراداکرنے میں پرعزم ہے۔

بانڈز کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ مدت کے ان بانڈز کا کوپن ریٹ 0.625 فیصد سالانہ ہے اوراس کی میچوریٹی کی مدت 29 اپریل 2025ء ہے۔

35 فیصد بانڈزایشیاء، 34 فیصد یورپ، مشرق وسطیٰ وافریقہ اور31 فیصد بانڈز امریکا میں جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنک نے سال 2020ء میں کیپٹل مارکیٹس میں 28 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here