خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 5.46 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

796

اسلام آباد: سعودی عرب کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک بحرین، قطر، کویت اوراومان میں مقیم پاکستانیوں نے 1.626 ارب ڈالرکا زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.46 فیصد زیادہ ہے

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 1.542 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

مارچ 2020ء میں بحرین، قطر، کویت اوراومان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکاحجم 172.97 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال مارچ میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 167.84 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ارسال کیا تھا۔

جاری مالی سال میں کویت میں مقیم پاکستانیوں نے 504 ملین ڈالر، اومان 548.75 اورقطرمیں مقیم پاکستانیوں نے 343 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک میں بھیجا۔

حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ بجھوانے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر اپنے ملک بجھوانے کی شرح میں 9.63 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here