کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں صنعتوں اور تاجروں کے لیے نرمی کی گئی ہے جس کے بعد گُل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی انتظامیہ نے کراچی میں اپنے پلانٹ پر جزوی طور پر پیداواری عمل بحال کردیا ہے۔
گُل احمد ٹیکسٹائل ملز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اپنے ایک نوٹی فکیشن میں بتایا کہ ان کی کمپنی جزوی طورپر مینوفیکچرنگ دوبارہ سے شروع کررہی ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری پر مکمل عمل کریں گے۔