کورونا کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.39 ارب ڈالر موصول 

1030

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وباء کے معاشی اوراقتصادی اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 1.39 ارب ڈالر منتقل کردئیے۔

سٹیٹ بنک کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں کہاہے کہ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.39 ارب ڈالر کی معاونت سٹیٹ بنک آف پاکستان کوموصول ہوگئی ہے۔

رواں ماہ کی 17 تاریخ کوآئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ نے کورونا وائرس کی وباء کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے 1.386 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف کی طرف سے فراہم کردہ امداد زرمبادلہ کے ذخائر کومستحکم رکھنے اوراخراجات میں عارضی اضافہ کے تقاضوں سے نمٹنے کیلئے استعمال میں لائی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here