پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز جاری

757

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 71ارب 55کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کیلئے 85 ارب 72کروڑ73لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے گبھیر ڈیم کے لیے 55 کروڑ، دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 16ارب، دیامربھاشا ڈیم زمین کی خریداری کے لیے 4 ارب، مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے 15ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 7ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سینٹر پشاور کے لیے 24کروڑ، گوادرمیں واٹر پلانٹ کے لیے 40 کروڑ،گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے ایک ارب، سبی رکھنی روڈ کے لیے ایک ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اسی طرح میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 90کروڑ 69لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل بزنس ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے 25کروڑ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے 11کروڑ،سیالکوٹ پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ سینٹر کے لیے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here