فوجی سیمنٹ کمپنی کو 8 سال کے دوران پہلی مرتبہ کسی ایک سہ ماہی کے دوران خسارہ

693

اسلام آباد: فوجی سیمنٹ کمپنی کو 8 سال کے دوران پہلی مرتبہ کسی ایک سہ ماہی کے دوران 210 ملین روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے نوٹس کے مطابق 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی کو 210 ملین روپے خسارہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے لئے کمپنی کو 616 ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے لئے فوجی سیمنٹ کو فی حصص 15 روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

گزشتہ 8 سالوں کے دوران کمپنی کو کسی ایک سہ ماہی میں پہلی مرتبہ خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے جس کی بنیادی وجہ فوجی سیمنٹ کے عمومی منافع میں ہونے والی کمی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here