جاز نے سابق فاٹا میں انٹرنیٹ کی فراہمی کا ٹھیکہ حاصل کرلیا

نو کروڑ بیس لاکھ کا ٹھیکہ یونیورسل سروس فنڈ نے دیا، قبائلی ضلع کرم میں جدید براڈ بینڈ قائم کیا جائے گا، 2 ہزار 980 مربع میل کے علاقے میں سوا چار لاکھ سے زائد افراد تیز ترین انٹرنیٹ سے مستفید ہونگے

1092

اسلام آباد: معروف ٹیلی کام کمپنی موبی لنک جاز نے خیبر پختونخوا ضم ہونے والے سابق فاٹا میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے 9 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ٹھیکہ حاصل کرلیا۔

یہ ٹھیکہ یونیورسل سروس فنڈ کی جانب سے دیا گیا اور اس کے تحت خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلعے کرم میں جدید براڈ بینڈ سسٹم قائم کیا جائے گا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اہلکار کے مطابق برانڈ بینڈ کے اس منصوبے سے 2 ہزار 980 مربع میل کے علاقے میں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

منصوبے کا افتتاح سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے کیا جبکہ جاز کے کارپورٹ اینڈ ریگولیٹری افئیرز کے سربراہ اور یونیورسل سروس فنڈ کے سی ای او حارث محمود چودھری نے اس کے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیے:

جاز ٹیلی کام کا کورونا ریلیف فنڈ میں 1.2 ارب روپے امداد دینے کا اعلان

گوادر بندرگاہ کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت

ٹیلی کام کمپنیوں کا گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر میں بغیر نیلامی موبائل انٹرنیٹ شروع کرنے کا مطالبہ

اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ یونیورسل سروس فنڈ کی جانب سے اقدامات کے باعث ملک میں ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوگیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے 0.44 ملین افراد کو تیز ترین موبائل براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کورونا بحران کے دنوں میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اس بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتا رہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے عالمی منظر نامہ بالکل بدل دیا ہے اور اسی وجہ سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات جارحانہ حکمت عملی کے تحت یو ایس ایف کے منصوبوں کے ذریعے  تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس ایف کا قیام حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیلی کام انقلاب کے فوائد ملک بھر میں پھیلانے کے لیے گیا تھا۔ یہ ادارہ اس مقصد کے لیے ٹیی کام کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اوراس کے کسی بھی منصوبے میں حکومت کی فنڈنگ کا عمل دخل نہیں ہوتا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here