کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ 17 اپریل 2020 کو کاروبار طے شدہ وقت کے اختتام کے 195 سیکنڈ بعد تک جاری رہا۔
اس بات کا انکشاف بازار حصص کی جانب سے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
اضافی وقت میں 34 لاکھ 92 ہزار 550 حصص کا کاروبار ہوا جو کہ حجم کے لحاظ سے دن بھر کے مجموعی کاروبار کا 1.01 فیصد جبکہ مالیت کے اعتبار سے 0.79 فیصد بنتا ہے۔
تاہم پاکستان سٹاک ایکسچینج نے حصص کی کم تعداد کی ٹریڈنگ اورمارکیٹ کے بڑے حصے کی شمولیت کی وجہ سے اضافی وقت میں ہونے والے کاروبار کو جائز قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
مندی کی صورت میں اسٹاک مارکیٹ بند کرنا فائدہ مند یا نقصان دہ؟
چینی کمپنی نے پیرو کی بندرگاہ کے بڑے ٹرمینل کے 60 فیصد حصص خرید لیے
آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے ایک سال کیلئے منجمد کردئیے
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی پریس ریلیز میں اس چیز کو آپریشنل خرابی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ اس کا ذمہ دار پہلی دفعہ متعارف کروایا جانے والا ’اپر مارکیٹ ہالٹ‘ اور گھر سے کام کرنے کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل ہوسکتے ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سسٹم کو چلانے کے لیے انسانی طور پر کچھ امور انجام دینے پڑتے ہیں مگر کورونا کے باعث گھر سے کام کی پالیسی کے باعث ان امور کی انجام دہی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
April 17, 2020 1:00 PM |
April 17, 2020 1:01 PM |
|
KSE 100 |
32,809.43 |
32,818.87 |
Volume |
200,619 |
239,273 |