وزیر توانائی عمر ایوب کا آئی پی پیز سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت، معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ، رپورٹ چند ہفتے میں پیش کی جائے گی

818

اسلام آباد: وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز( آئی پی پیز) کیساتھ ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیرتوانائی کو ملاقات میں بتایا گیا کہ ملک میں 124 پاور پلانٹ ہوا سے 1 ہزار  236 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

مزید برآں شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی 436 میگاواٹ بجلی کے علاوہ شوگر ملوں میں لگائے جانے والے پاور پلانٹس بھی ملک کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

ملاقات میں فریقین کی جانب سے پاور پلانٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا، بجلی بلوں کی ادائیگی میں رعایت کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق سے جواب مانگ لیا

ٹیلی نار پاکستان کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے پانچ کروڑ روپے کا عطیہ

جہانگیر ترین نے اپنی شوگر ملوں کے حکومتی آڈٹ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے

17 اپریل کو پاور ڈویژن اور آئی پی پیز کے درمیان  بجلی کی قیمتیں کم کرنےکے حوالے سے مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی تھی جس کے تحت وفاقی حکومت اور آئی پی پیز نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایک ٹیکنیکل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔

کمیٹی میں پاور ڈویژن اور آئی پی پیز کے نمائندے شامل ہونگے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کمیٹی کو جلد از جلد فعال کیا جائے گا تاکہ یہ چند ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرسکے۔

آئی پی پیز کیساتھ  بجلی کی قیمتوں میں کمی  کے حوالے سے مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی وزیر توانائی عمر ایوب نے کی جنکا ماننا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here