نیب نے آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں

اربوں روپے کی ڈکیتی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتے اس لیے آٹا چینی سکینڈل میں کارروائی کا فیصلہ کیا: نیب ذرائع

759

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آٹا اور چینی سکینڈل پر بھرپور، آزادانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں جس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان منگی کو سونپی گئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی پرائم میگا اسکینڈل ہیں اس لیے قانونی پہلوؤں کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

میری کمپنی نے اپنے مارکیٹ شئیر سے کم چینی برآمد کی، جہانگیر ترین کی وضاحت

چینی بحران پرایف آئی اے رپورٹ سازش، عمران سے پہلے جیسے تعلقات نہیں رہے: جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے اپنی شوگر ملوں کے حکومتی آڈٹ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے

وزیراعظم عمران خان پر چینی، گندم بحران کی فرانزک رپورٹ سامنے لانے پر دباؤ بڑھنے لگا

ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا اس لیے نیب نے آٹا چینی اسکینڈل میں بھرپور، آزادانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں چینی بحران پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ 41 فیصد فائدہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے اٹھایا تھا۔

ایف آئی اے کی 32 صفحات کی رپورٹ کو رواں ماہ کے آغاز میں پبلک کیا گیا تھا جس میں چینی کی درآمد کے حکومتی فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس طرح ملک میں چینی کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here