کراچی: فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ نے ملک میں غیرمعمولی حالات کے پیش نظر اپنی فیکٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
فلپ مورس نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اپنے ایک نوٹی فکیشن میں بتایا کہ انکی کمپنی نے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تاحکم ثانی فیکٹری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی کمپنیوں نے اپنی کمپنیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔