کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا اورانڈیکس میں 1076 پوائنٹس گراوٹ سے انڈیکس 32 ہزار 422 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس تمام تجارتی سیشن میں ریڈزون میں ہی رہا، 1198 پوائنٹس کمی سے دن بھر کی کم ترین سطح 32 ہزار 300 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ 1076 پوائنٹس کمی سے 32 ہزار 422 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2544 پوائنٹس گراوٹ سے یہ 51 ہزار 576 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 583 پوائنٹس کمی سے 22 ہزار 881 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری روز کے دوران صرف 65 کمپنیاں ہی مستحکم نظر آئیں جبکہ 230 کمپنیاں منفی زون میں ہی رہیں۔
مجموعی تجارتی حجم گزشتہ سیشن (سوموار) کو 283.15 ملین سے بڑھ کر 338.66 ملین ہو گئے تھے، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری، فوجی سیمنٹ کمپنی اور ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ نمایاں رہیں۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، کھاد اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر نے انڈیکس پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے۔