ایم سی بی بینک کی جانب سے پنجاب کے ڈاکٹروں کیلئے ایک کروڑ کے ذاتی حفاظتی آلات کا عطیہ

عطیہ کئے گئے حفاظتی آلات میں این 95 ماسک، حفاظتی کپڑے، دستانے، حفاظتی چشمے، کیپ اور جوتوں کے حفاظتی کور شامل ہیں

880

لاہور: ایم سی بی بینک نے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن (ایس ایچ اینڈ ایم ای) ڈپیارٹمنٹ  پنجاب کو ایک کروڑ روپے مالیت کے ذاتی حفاظتی آلات کا عطیہ دیا ہے۔

چیئرمین ایم سی بی بینک میاں محمد منشاء نے ایم سی بی ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک مختصر تقریب کے دوران حفاظتی آلات کا عطیہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے کیا۔

بینک کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او )عمران مقبول، گروپ ہیڈ سکیورٹی اینڈ مارکیٹنگ گروپ حسن نواز تارڑ اور ایم سی بی کی سینئر انتظامیہ کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عطیہ کئے گئے حفاظتی آلات میں این 95 ماسک، حفاظتی کپڑے، دستانے، حفاظتی چشمے، کیپ اور جوتوں کے حفاظتی کور شامل ہیں۔

ان میں مقامی ذرائع سے حاصل کیا گیا سامان اور درآمد شدہ سامان بھی شامل ہے جو ایف ڈی اے، سی ای، سی این اے سے سند یافتہ اور منظورشدہ ہے۔

ایم سی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ادارہ اپنی سماجی ذمہ داری پر پختہ یقین رکھتا ہے اور اس بناء پر تعلیم، صحت، ماحولیات اور سماجی آگاہی سے متعلق متعدد سرگرمیوں میں کام کر رہا ہے۔

بینک مختلف فلاحی اداروں، این جی اوز سمیت ایدھی فاؤنڈیشن، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال، سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال، اور پنک ربن  کو بھی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here