کورونا وائرس بحران کے بعد ٹڈی دل پاکستان کا دوسرا بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان

ملک میں ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس ایجنسیوں سے خدمات حاصل کرنے جا رہے ہیں، ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے بروقت ضروری فنڈز کی فراہمی اور جامع حکمتِ عملی پر عملدرآمد کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

1078

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ حکومت منافع خوروں، سمگلنگ میں ملوث افراد اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یہ بات عمران خان نے سمگلنگ روکنے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹڈی دَل کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک اجلاس میں ان اقدامات کا جائزہ لیتے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ عناصر جو بحران کے دنوں میں اس جرم میں ملوث ہیں ان کی جلد سے جلد نشاندہی کرکے قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کو سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی سے مصنوعی بحران کی وجہ سے غیر قانونی طور پر قیمتوں میں اضافہ کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کے لیے انٹیلی جنس ایجسیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

یہ بھی پرھیے:

سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے خفیہ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کی جائیں

ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ، حکومت نے چین سے مدد مانگ لی

تجارتی پابندیاں، ذخیرہ اندوزی: یورپی ہسپتالوں میں کورونا کی ادویات کی کمی سنگین ہوگئی

آٹے بحران کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے:وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے متعلقہ محکموں سے ایماندار اور فرض شناس افسران کو یہ ٹاسک دینے کی ہدایت دی ہے تاکہ ایسی غیرقانونی سرگرمیوں سے بچاؤ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا اور کسی طرح کی تنظیمی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے کے لیے ایک مؤثر اور جامع حکمتِ عملی کی ضرورت ہے جبکہ لوگوں کے لیے گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جانے چاہییں۔

انہوں نے کورونا وائرس کے بعد ملک میں فصلوں پر ٹڈی دَل کے حملوں کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا اور اس حوالے سے ٹڈی دل کو ختم کرنے کی تیاریوں کے لیے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کہا۔ وزیراعظم نے ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے بروقت ضروری فنڈز کی فراہمی اور جامع حکمتِ عملی پر عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو سمگلنگ، ذخیرہ اندوزوں اور ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here