چینی کمپنی نے ہائبرڈ چاول کے 500 ٹن بیج پاکستان کو فراہم کردیے

بیج پاکستان کی اجناس کی پیداوار بڑھانے میں مددگار ہونگے، 33 ہزار 333 ہیکٹر رقبے پر چاول کی فصل کاشت کی جائے گی

1385

بیجنگ :  پاکستان میں چاول کی فصل کی پیداوار میں اضافے کے لیے چینی کمپنی نے ہائبرڈ چاول کے 500 ٹن بیج پاکستان پہنچا دیے۔

ان بیجوں سے پاکستان میں 33 ہزار 333 ہیکٹر رقبے پر چاول کی فصل کاشت کی جائے گی۔

Jiangsu Hongqi Seed Industry Co Ltd نامی کمپنی نے پاکستانی گاہکوں کیساتھ معاہدے کے مطابق یہ بیج موسم بہار کے میلے کے بعد پہنچانے تھے مگر کورونا وائرس کے باعث ان کی تیاری اور پیکنگ میں کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم چینی صوبے جیانگ زو (Jiangsu )  کے کسٹم حکام کی جانب سے خصوصی اقدامات کے باعث ان بیجوں کی پاکستان کو بروقت ترسیل ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے:

سابق سیکریٹری خوراک کی گندم کی برآمد میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی، تحقیقات کا مطالبہ

‘چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ یکطرفہ اور پراپیگنڈا پر مبنی ہے’

دالوں، خوردنی تیل کے 350 کنٹینر کراچی بندرگاہ پر روک لیے گئے، ملک میں قلت پیدا ہونے کا خدشہ 

کمپنی کے جنرل مینیجر Zha Lianqun کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’’ اگر یہ بیج وقت پر نہ پہنچتے تو اس سے نہ صرف گاہکوں کے سامنے ہمارا تاثر خراب ہوتا بلکہ پاکستان کی اجناس کی پیداوار بھی متاثر ہوتی‘‘۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پاکستان کو ٹڈی دل کے حملے کا سامنا تھا جس نے فصلوں کو نقصان پہنچا کر کسان کے ذریعہ معاش کو خطرات سے دوچار کردیا تھا مگر بیجوں کی یہ کھیپ پاکستان میں اجناس کی پیداوار بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چین ٹڈی دل کے مقابلے کے لیے پاکستان کو مزید مدد ہر ممکن حد تک فراہم کردے گا۔

واضح رہے کہ سی پیک کی لانچ کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور چینی بیج اور دوسری مصنوعات بیماریوں اور موسمی اثرات سے تحفظ  کی قابلیت اور زیادہ پیداوار دینے کی وجہ سے پاکستان میں بے حد مقبول ہیں۔

چینی کمپنی نے 2007 میں پاکستان کیساتھ چاول کے 100 ٹن بیج فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا مگر اب کمپنی کوامید ہے کہ 2021 تک بیج کی اس درآمد کا حجم 1000 ٹن سے تجاوز کر جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here