کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں 10 اپریل 2020 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں 252 ملین ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر اب 10.9 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق زرِمبادلہ ذخائر میں اضافے کی وجہ بنیادی طور پر بینک اکاؤنٹس میں زیادہ رقم کی ترسیل ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی اعتبار سے مذکورہ ذخائر میں اضافے کے رجحان سے بینک کے پاس ڈالرز کے ذخائر میں کمی دور کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ 13 مارچ سے 3 اپریل تک غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر میں کمی آنے سے یہ 10.7 ارب ڈالر تک آگئے تھے۔