ریلیف پیکیج کے تحت ایک ہفتے میں 30 لاکھ سے زائد خاندانوں میں 44 ارب روپے تقسیم

653

اسلام آباد: احساس ایمرجنسی کیش فریم ورک کے تحت کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر 12,000روپے کے ریلیف پیکج کے تحت مالی امداد کی فراہمی جاری ہے اور سات روز میں مجموعی طور پر 3.682 ملین خاندانوں میں 44.194ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

 گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تمام صوبوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کے 17,000 مراکز قائم جانے تھے تاہم ابھی تک سے 9,419 مراکز پر کام ہو سکا ہے۔

تمام نقد ادائیگیاں نادرا کے توسط سے ہرمستحق فرد کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعدکی جائیں گی، احساس ایمرجنسی کیش کے وہ مستحقین جو پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں وہ حبیب بینک کے نامزد کردہ ریٹیلرز سے اور جو مستحقین کا خیبر پختونخوا، گلگت  بلتستان اور آزاد کشمیر میں رہتے ہیں وہ بینک الفلاح کے نامزد کردہ ریٹیلرز سے امدادی رقوم وصول کر سکتے ہیں۔

وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش ادائیگیوں کے عمل میں بہتری لانے کے لیے برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرز کو آرڈینیس 2001 کے سیکشن  233  کے تحت جمع کردہ کمیشن پر24 فی صد ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔

یہ رعایت 30 جو ن 2020 تک انھیں حاصل رہے گی، یہ فیصلہ ریٹیلرز کے احساس ایمرجنسی کیش کے امدادی رقوم کی ترسیل کے کام میں ایک بہت اہم محرک ثابت ہو گا۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے بھی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں عوام کی سہولت کے پیش نظر برانچ لیس بینکنگ ریٹیلرزکو ان تمام سروسز پر عائد سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے جو وہ احساس ایمرجنسی کیش فریم ورک کے تحت مالی معاونت کے مستحق افراد کورقم کی آسان اور بہ سہولت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سر انجام دے رہے ہیں۔

یہ استثنیٰ  30 جون 2020  تک نافذالعمل ہو گا حبیب بینک اور بینک الفلاح اپنی سروسز کے سلسلے میں اس رعایت سے مستثنیٰ ہونگے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here