اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برآمد کنندگان کے بینک اکاؤنٹ میں کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کے لئے مرکزی نظام قائم کر دیا ہے۔
برآمد کنندگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے پروفائل میں اپنے بینک اکاؤنٹ نمبر کے ساتھ اپنے بینک کا IBAN نمبر بھی فراہم کریں۔
ترجمان ایف بی آر کی طرف سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس ریفنڈز کو براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کا مرکزی نظام تشکیل دے دیا ہے۔
تمام ٹیکس گزار اپنے آئرس پروفائل کو اپڈیٹ کریں اور دیئے گئے اپنے بینک اکاونٹس کے ساتھ اپنے بینک کا IBAN نمبر بھی فراہم کریں۔
ترجمان ایف بی آر میں مزید کہا ہے کہ سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس ریفنڈز کے چیک براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکاونٹس میں بھیجے جائیں گے۔