ظفر مسعود پنجاب بینک کے نئے صدر، چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

973

لاہور: بینک آف پنجاب نے ظفر مسعود کو بطور صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) تعینات کر دیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فٹنس اینڈ پروپر ٹیسٹ (ایف پی ٹی) کے تحت ٹیسٹ کلئیرنس کے بعد ظفر مسعود کو تعینات کیا گیا۔ 

بینک آف پنجاب نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے 17 مارچ 2020 سے ظفر مسعود کو بطور صدر اور سی ای او پنجاب بینک کے تعینات کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اپریل میں ٹی بلز کی مد میں 412 ملین ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلاء ہو چکا: سٹیٹ بینک

ظفر مسعود انٹرنیشنل بینکنگ میں 27 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور کئی انٹرنیشنل اداروں اور پاکستان میں بڑے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ صدر پنجاب بینک دبئی انٹر نیشنل بینک کے ایشیا پیسفک ریجن کے ہیڈ رہ چکے ہیں۔

وہ بینک دولت پاکستان، انڈیپینڈنٹ مانیٹری پالیسی کمیٹی، بارک لیز بینک سدرن افریقہ اور نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

ظفر مسعود وزارتِ خزانہ کے تحت پروگرام قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here