اپٹما کی جانب سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 50 ملین روپے عطیہ

604

اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 50 ملین روپے عطیہ کیے ہیں۔

اپٹما نمائندگان گوہر اعجاز اور عادل بشیر نے وزیراعظم عمران خان سے ایک ملاقات کی، ملاقات کے دوران اپٹما کی جانب سے وزیراعظم آفس کو فنڈ کے لیے 50 ملین روپے کا چیک دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپٹما کے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 50 ملین روپے عطیہ جمع کرانے کے اقدام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے: جاز ٹیلی کام کا کورونا ریلیف فنڈ میں 1.2 ارب روپے امداد دینے کا اعلان

اس سے قبل جاز ٹیلی کام کمپنی نےپاکستان میں 1.2 ارب روپے کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ امدادی پیکیج کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقے سے عالمی وبا کے تباہ کن اثرات کو کم کرنا ہے جبکہ اس رقم سے پاکستان بھر کی فلاحی تنظیموں کو مدد ملے گی۔

کمپنی نے مزید کہا تھا کہ “اس اقدام سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز خریدے جائیں گے اور راشن مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا، جاز ملازمین بھی رضاکارانہ طور پر اپنی تین دین کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔”

یہ بھی پڑھیے: حسین دائود، اینگرو دائود ہرکولیس گروپ اور فیملی کا کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ارب روپے دینے کا اعلان

اسی طرح حسین دائود نے اینگرو دائود ہرکولیس اور اپنے خاندان کی جانب سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے مختصر، درمیانے اور طویل المدتی عرصے کے لیے سروسز کی فراہمی اور کیش کی صورت میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

حسین دائود نے کہا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے عوام مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور میں دعاگو ہوں کہ وہ اس بحران کا احتیاط کے ساتھ سامنا کریں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا، اپنے خاندانوں اور گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کا خیال رکھیں۔میں حکومت اور مسلح افواج کے جذبے اور ساتھی شہریوں جیسا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، این جی اوز کے ارکان، ناگزیر خدمات کی فراہمی و شہر کی صفائی ستھرائی کے ذمہ داروں اور لاتعداد دیگر ساتھی شہریوں کی تعریف کرتا ہوں جو وبا کے ان دنوں میں اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here