کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک پاکستان کو ایک ارب ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا

711

 اسلام آباد:  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر فار پاکستان ایلانگو پاچوماٹھو (Illango Patchamuthu)  نے کہا ہے کہ پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کے لیے عالمی بینک نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔یہ اضافی ایک  ارب ڈالر کی رقم صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا وائرس: عالمی بینک کا متاثرہ ممالک کیلئے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان

کورونا کے باعث جنوبی ایشیاء میں گزشتہ 40 برسوں کی بدترین اقتصادی کارگردگی متوقع

انہوں نے کہا کہ ہر بحران سماجی شعبے کی پالیسیوں میں اصلاحات کا موقع فراہم کرتا ہے، اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے، اس رقم میں سے 15 کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے اور پانچ کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم ہوں گے۔

اس سے قبل عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال جنوبی ایشیاء کے خطہ میں گزشتہ 40 برسوں کی بدترین اقتصادی کارگردگی متوقع ہے، وباء کی وجہ سے خطے میں غربت کے خلاف کوششیں خطرات سے دوچارہوچکی ہیں۔

عالمی بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء جنوبی ایشیاء کے خطہ کیلئے مکمل طوفان ہے۔

بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، خطے کے دیگرممالک میں ایک ارب 80 کروڑ سے زائد لوگ رہ رہے ہیں، آبادی کے تناسب سے اگرچہ وائرس کے پھیلائو کی شرح فی الحال کم ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اس میں اضافہ کے قوی خدشات موجودہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here