اقتصادی امور ڈویژن کو الگ وزارت کا درجہ دے دیا گیا

639

اسلام آباد: وزارت خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور کو اب دو وزارتوں یعنی وزارت خزانہ اور وزارت برائے اقتصادی امور میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

سوموار کو وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی امور ڈویژن کو الگ وزارت کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ حال ہی میں کابینہ میں کچھ وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کے بعد کیا گیا جس میں خسرو بختیار کو وفاقی وزیر برائے خوراک و تحقیق سے ہٹا کر وزیر برائے اقتصادی امور بنا دیا گیا تھا۔

اس سے قبل حماد اظہر وزیر برائے اقتصادی امور کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، کابینہ میں تبدیلیوں کے دوران انہیں وزیر برائے انڈسٹریز لگا دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے چینی اور آٹا بحران سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ آنے کے بعد کابینہ میں تبدیلیاں کی تھیں، رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی کا نام آیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here