لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے مختلف کاروباروں کو مراعات دینے کا اعلان حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کے کاروبار میں توازن کو برقرار رکھ کر حفاظت اور متاثرین و ضرورت مندوں کو ضروری اشیا فراہم کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ احساس ایمرجیسی کیش پروگرام کے تحت حکومت کاروباروں کو ٹیکس ریفنڈ کے ذریعے مراعات کی پیشکش کے ساتھ تعمیری شعبہ اور زراعت سیکٹر کو کھولنے پر غور کر رہی ہے۔
عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ”ٹیکس ریفنڈ، تعمیری اور زراعت کے شعبوں کو کھولے جائیں، سٹیٹ بینک کا کورونا وائرس کے دوران کاروباروں کو مراعات دینے سے کاروباروں کو چلنے اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری سے بچانے میں مدد دے گا”۔
انہوں نے کہا کہ زراعت سیکٹر لوگوں کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے پہلے سے کھولا گیا ہے، سٹیٹ بینک کے اقدامات حکومتی پالیسی کا حصہ ہیں جس سے کاروباروں کو سنبھلنے کا موقع ملے گا۔