پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے اے ڈی بی فنڈڈ پہلی طبی کنسائنمنٹ موصول

704

لاہور: پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے فنڈ شدہ ایمرجنسی طبی آلات اور سپلائز وصول کر لیں ہیں۔  

اے ڈی بی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ اُن کی پہلی طبی آلات پر مبنی کنسائنمنٹ اور سپلائز ہسپتالوں کو مضبوط کرنے، لیبارٹریز میں تشخیص، آئسولیشن یونٹس اور دیگر طبی سہولیات کے لیے پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔

  بینک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی ایمرجنسی امداد کی درخواست کے جواب میں انہوں نے فوری طور پر مطلوبہ سامان کی خرایداری کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ(این ڈی آر ایم ایف) کے لیے 50 ملین ڈالر دوبارہ مختص کیے۔

یہ بھی پڑھیے:

 پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

عالمی معیشت کو چار کھرب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

اے ڈی بی کی جانب سے دی جانے والی کنسائنمنٹ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وصول کی گئیں جو ملک بھر کے میڈیکل سینٹرز میں تقسیم کی جائیں گی۔

اے ڈی بی نے پاکستان کے حکومتی اقدامات کے پیش نظر اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے لیے این ڈی آر ایم ایف کی طرف سے 50 ملین ڈالر دوبارہ استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ فنڈ اے ڈی بی کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے ایک حصہ ہے جس سے پاکستان کو ہنگامی صحت کی سہولیات بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ فنڈز پہلے سے منظور شدہ 30 ملین ڈالر کی امداد دوبارہ سے مختص کرنے میں شامل ہیں لیکن ابھی تک این ڈی آر ایم ایف کی جانب سے یہ وسائل اے ڈی بی سے نہیں لیے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here