اسلام آباد: پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے حکومت سے نادہندگی سے بچنے کے لیے 100 ارب روپے کا مطالبہ کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ایک سمری میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے آئل انڈسٹری طلب میں کمی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔
پی ایس او کے واجب الادا 370 ارب روپے کے لگ بھگ ہیں، مذکورہ کمپنی کو پہلے سے لیکیوڈیٹی بحران کا سامنا ہے اور معاشی حالات سنگین ہونے سے صورتحال مزید دگرگوں ہو گئی ہے۔