سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرِمبادلہ ذخائر 463 ملین ڈالر کم ہو کر 10.7 ارب ڈالر رہ گئے

1571

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں 3 اپریل 2020 تک ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 463 ملین ڈالر کمی کے نتیجے میں 10722.5 ملین ڈالر رہ گئے ہیں۔

بینک دولت پاکستان نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ بنیادی طور پر حکومت کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے جو 465 ملین ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بینک نے قرض ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی

کمرشل بینکوں کی جانب سے مجموعی غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 6201.9 ملین ڈالر سے معمولی اضافہ ہو کر 6265.7 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔

ملک کے کُل لیکویڈ غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 17387.5 ملین ڈالر سے کم ہو کر 16988.2 ملین ڈالر رہ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here