کورونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 63، کیسز کی تعداد 4489ہوگئی، 572 صحت یاب

پاکستان میں وائرس چین کی نسبت تیزی سے پھیل رہا ہے، ہائی رسک پاپولیشن کے متاثر ہونے کی شرح کافی تشویشناک ہے، ٹیسٹنگ بڑھائی جائے: چینی ماہرین

741

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید تین افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4489 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 572 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور باقی 3854 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جہاں 31 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کیسز کے سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 63 ہلاکتوں میں سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 20، 20 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب میں 17، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

‘پاکستان میں وائرس چین کی نسبت تیزی سے پھیل رہا ہے’

پاکستان کا دورہ کرنے والے چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سرد و گرم علاقوں اور رنگ و نسل کی تمیز کیے بغیر پوری دنیا کے انسانوں کو متاثر کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا، بڑے شاپنگ مالز دکانداروں کو کرایوں میں چھوٹ دینے پر رضامند

گھریلو صارفین کو مارچ کے گیس بل قسطوں میں جمع کرانے کی اجازت

چینی ماہرین صحت نے کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سرد ترین خطوں کے ساتھ ساتھ افریقا کے گرم ممالک میں بھی انسان کورونا وائرس سے اتنی ہی بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد راستہ احتیاط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائی رسک پاپولیشن میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح کافی تشویشناک ہے، حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کو بڑھایا جائے اور جو لوگ اس وائرس سے متاثر ہوں انہیں ان کے گھروں، آئسولیشن سینٹرز اور اسپتالوں میں آئسولییٹ کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میں ماسک پہننے کی شرح بھی انتہائی کم ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ میں ہاتھ دھونے اور سینیٹائزرز کے استعمال کے ساتھ ساتھ ماسک پہننے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایران سے آنے والے زائرین میں اس وائرس کی شرح 50 فیصد جبکہ دیگر مذہبی اجتماعات کے ذریعے پھیلنے والے افراد میں اس کی شرح 15 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ وائرس چین کے مقابلے میں انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے جو کہ کافی تشویش ناک بات ہے۔

کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت  ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سےبچاو کے لیے ڈریپ نے اہم اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

غیر یقینی بڑھنے سے ٹیکنالوجی کمپنیاں ملازمین کو نکالنے لگیں، تنخواہوں میں بھی کٹوتیاں

 آئندہ تین ماہ کیلئے کوئی آرڈرز نہیں، آمدنی متاثر، ٹیکسٹائل مل مالکان حکومتی امداد کے منتظر

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 66 لاکھ سے زیادہ ورکرز بے روزگار

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی اور کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے  دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی جس کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار وینٹی لیٹرزکو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے برطانوی اسٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے برطانوی اسٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے مزید ڈیزائن انجینیرنگ کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو موصول ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے وینٹی لیٹرز کے لیے برطانوی اسٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، وینٹی لیٹرزکے حوالے سے تفصیلات ڈریپ کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئی ہیں۔

غیرملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فضائی آپریشن اورسرحدوں کی بندش کے پیش نظر حکومت پاکستان نے تمام غیرملکیوں کے ویزوں کی معیاد میں 30 اپریل تک توسیع کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر تشویش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، کشمیریوں کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی دی جائے۔

ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں وائرس کی تصدیق

کراچی میں ایک ہی خاندان کے ایک سالہ بیٹے سمیت 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہوگیا، ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے، ضلع وسطی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لےکر گھر گیا جس سے ایک سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی سمیت پورے خاندان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی صورت حال

مہلک وائرس کووِڈ19 نے یورپ اور امریکا میں ہلاکتوں سے تباہی مچا دی ہے، دنیا بھر میں وائرس سے 88 ہزار 505 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا کے 209 ممالک وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اوراب تک 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد انسان متاثر ہو چکے ہیں، جن میں 3 لاکھ 30 ہزار تک مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے17 ہزار 669 اموات واقع ہوچکی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

امریکا میں وائرس سے 14 ہزار 795 اموات واقع ہوئی ہیں اور 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اسپین میں وائرس 14 ہزار 792 جانیں نگل گیا ہے، جب کہ ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا 10 ہزار 869 جانیں نگل گیا، جب کہ ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات 7097 ہو گئیں، اور 60 ہزار سے زائد شہری متاثر ہیں۔ ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3993 ہو گئی ہے، جب کہ 64 ہزار سے زائد متاثر ہیں، چین میں 3335 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، جب کہ 81 ہزار 800 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا وائرس کے باوجود سعودی آرامکو تیل کی قیمتوں پر محاذ آرائی جاری رکھنے پر تیار

کورونا وائرس کے باعث خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل سے بھی کم

کورونا وائرس، امریکا کے ہنگامی اقدامات، 50 ارب ڈالر کی منظوری، تیل ذخیرہ کرنے کی ہدایت

تجارتی پابندیاں، ذخیرہ اندوزی: یورپی ہسپتالوں میں کورونا کی ادویات کی کمی سنگین ہوگئی

کورونا وائرس جرمنی میں بھی 2349 جانیں نگل گیا، اور ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد متاثر ہوئے، نیدرلینڈز میں وائرس 2248 جانیں نگل گیا جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، بیلجیئم میں 2240 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 23 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 895 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، 23 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

وائرس سے برازیل میں 820 اموات ہوئیں، 16 ہزار سے زائد متاثر ہیں، کرونا ترکی میں بھی 812 جانیں نگل گیا جب کہ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، سوئیڈن میں 687، کینیڈا میں 427، پرتگال میں 380 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آسٹریا میں 273، ایکواڈور میں 242، انڈونیشیا میں 240 اموات ہوئیں، جنوبی کوریا میں 204 اموات، 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جب کہ بھارت میں وائرس سے اب تک 178 افراد ہلاک اور 5916 متاثر ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here