کورونا وائرس: میکڈونلڈز کو آمدن میں زبردست کمی کا سامنا

خراب معاشی حالات کے باعث کمپنی کا دنیا بھر میں فرنچائزز کو کرائے اور رائلٹی میں رعایت دینے کا اعلان، نئے ریستوران کم کھولنے اور پرانے ریستورانوں کی تزین و آرائش پر کم خرچ کے ذریعے ایک ارب ڈالر بچانے کا فیصلہ

751

کورونا وائرس کے باعث معروف فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز گلوبکل کارپوریشن کوشدید نقصان ہوا ہے اور مارچ کے مہینے میں  اسکی سیل میں 22.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ2020  کی  پہلی سہ ماہی میں اس نے 6.5 ارب ڈالر کمائے ہیں اور کورونا کے باعث ابتر معاشی صورتحال کی وجہ سے اپنے شئیرز کی دوبارہ خریداری روک دی ہے تاکہ مالی وسائل کو بچایا جا سکے۔

امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کے بے قابو ہونے کی وجہ سے حکام نے عوام کو گھروں میں رہنے اور کھانے پینے کے مقامات کی بندش کے احکامت دیے جس سے میکڈونلڈز کو سیل کی مد میں 13.4 فیصد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کمپنی کے سی ای او کا موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر میں انکے 38  ہزار  ریستوران کھلے رہے جن کی اکثریت ڈلیوری، ٹیک اوے اور ڈرائیو تھرو   کے ذریعے کام کر رہے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ غیر معمولی حالات دنیا کو بدل رہے ہیں لہذا ہمیں نئے طور طریقے اپنانا ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے:

کوروناوائرس: جرمنی، فرانس، امریکا، برطانیہ کی معیشتیں بد ترین کساد بازاری کے دہانے پر

لاک ڈاون : دودھ کی کھپت، قیمت میں کمی، کسان مشکلات کا شکار

کورونا وائرس، برٹش ائیرویز کا 36 ہزار ملازمین معطل کرنے کا فیصلہ

دنیا کو ہنگام میں مبتلا کردینے والے وائرس کی وبا کے باعث بگڑے معاشی حالات کے پیش نظر میکڈونلڈز نے دنیا بھر میں اپنے فرنچائزز کو کرایے اور رائلٹی کی مد میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ مشکل حالات سے نمٹ سکیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ  2020میں اسکی جانب سے کم نئے ریستوران کھولنے کے ارادے اور پرانے ریستورانوں میں سے صرف چند ایک کی تزین و آرائش کے فیصلے کے باعث اسکے اخراجات میں 1 ارب ڈالر کی کمی آئے گی۔

تاہم کمپنی کا بتانا تھا کورونا وائرس کے باعث  دنیا بھر میں اسکے اونر یا آپریٹر کنونشن کی منسوخی کی وجہ سے اسے 40 ملین ڈالر ری فنڈ کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here