سب صحارا افریقہ رواں سال 25 سال میں پہلی مرتبہ کساد بازاری میں چلا جائے گا، عالمی بینک

سب صحارا افریقی خطہ تقریباً 54 ممالک پر مشتمل ہے تاہم ان میں سعودی عرب، مصر، لیبیا، مراکش اور الجزائر شامل نہیں

783

نیروبی:  عالمی بینک نے پیشنگوئی کی ہے کہ رواں سال سب صحارا افریقی خطے کے ممالک 25 سال میں پہلی مرتبہ کساد بازاری میں چلے جائیں گے جس کی وجہ کورونا وائرس کی وباء سے پید ا ہونے والے عالمی حالات ہیں۔

سب صحارا افریقی خطہ تقریباً 54 ممالک پر مشتمل ہے تاہم ان میں سعودی عرب، مصر، لیبیا، مراکش اور الجزائر شامل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا وائرس، دنیا میں ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روزگار کو خطرہ

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 66 لاکھ سے زیادہ ورکرز بے روزگار

ابھرتی ہوئی معیشتوں سے 90 ارب ڈالر کا سرمایہ نکل چکا

عالمی بینک کی جانب سے جاری’افریقہ پلس رپورٹ‘ میں کہا گیا ہے کہ سب صحارا خطے کی 2020 میں شرح نمو منفی2.1 فیصد سے منفی5.1 فیصد  رہے گی جبکہ گزشتہ سالیہ شرح نمو 2.4 فیصد رہی تھی۔

بینک کے مطابق کورونا وائرس کی وباء  ان افریقی ممالک معشیتوں کو  اور دوسرے عوامل کے ساتھ ٹریڈ اینڈ ویلیو چین کی معطلی کی وجہ سے 37 بلین ڈالر سے 79 بلین ڈالر کے پیداواری نقصانات سے دوچار کر دے گی۔

واضح رہے کہ مزدوروں کی عالمی تنظیم عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کم از کم ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روز گار کو خطرہ لاحق ہے۔

اپنی رپورٹ میں آئی ایل او کا کہنا ہے جن لوگوں کا روز گار خطرے میں ہے، وہ ایسے شعبوں میں کام کرتے ہیں جنہیں اس وبا کے باعث خطرات لاحق ہیں۔ حتیٰ کہ گذشتہ تین ماہ کے عرصے میں دنیا بھر میں کام کے اوقات میں سات فیصد تک کمی کردی گئی ہے جو کم از کم 19 کروڑ 50 لاکھ کل وقتی ملازمین کے برابر ہے۔

۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here