تحریک انصاف کا دور، قرضے 9.2 کھرب اضافے سے 33.4 کھرب ہوگئے

ایک سال میں حکومتی قرض 5 ہزار 873 ارب جبکہ مستقل قرض میں 8 ہزار 699 ارب کا اضافہ ہوا

910

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بیس ماہ میں حکومتی قرضوں میں 9 ہزار 209 ارب روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2018 میں جو حکومتی قرض 24 ہزار 212 ارب تھا وہ فروری 2019 میں 27 ہزار 542 ارب تھا جبکہ فروری 2020 میں یہ قرض 33 ہزار 421 کی سطح پر پہنچ گیا ۔

اسکا مطلب ہے کہ ایک سال میں حکومتی قرض میں  21 فیصد یعنی  5 ہزار 873 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کیخلاف جنگ: قرض ادائیگیاں موخر کرانے کے لیے پاکستان کا قرض خواہوں سے رابطہ

2020 عالمی بحران ، 2021 بحالی کا سال ہو گا: آئی ایم ایف

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

 مرکزی بنک کے مطابق حکومت کا مقامی قرض جو فروری  2019 میں 18 ہزار 315 ارب کی سطح پر تھا وہ فروری 2020 میں  22 ہزار 188 ارب تک پہنچ گیا۔

اسی طرح مستقل قرض میں گزشتہ ایک سال میں  8 ہزار  699 ارب کا اضافہ ہوا۔

مزید برآں حکومت کا بیرونی قرض جو کہ فروری  2019 میں 9 ہزار  231 ارب تھا وہ   فروری  2020 میں 11 ہزار 232 ارب تک پہنچ گیا ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here