اقتصادی رابطہ کمیٹی: جون تک بجلی کے بلوں میں ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس موخرکرنے کی منظوری 

707

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے جون 2020ء تک بجلی کے صارفین کے بلوں میں ماہانہ اورسہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس کو موخرکرنے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی نے مالی سال میں سپیشل سکیورٹی ڈویژن (ایس ایس ڈی) ساوتھ فیز ون کیلئے 11 ارب 48 کروڑ30 لاکھ روپے سمیت 4 ضمنی تکنیکی گرانٹس کی منظوری بھی دیدی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سپیشل سکیورٹی ڈویژن (ایس ایس ڈی) ساوتھ فیز ون کیلئے 11 ہزار483 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

ای سی سی نے پبلک سروس کمیشن کیلئے 16 کروڑروپے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پائیدارترقی اہداف پروگرام کیلئے 1700 ملین روپے اورسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کیلئے 468.212 ملین روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دیدی ہے۔

ای سی سی نے جون 2020ء تک بجلی کے صارفین کے بلوں میں ماہانہ اورسہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس کو موخرکرنے کی بھی منظوری دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چارفریقی گیس پائپ لائن پراجیکٹ کیلئے قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی کی منظوری بھی دیدی.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here