کورونا سے متعلق غلط معلومات روکنے کے لیے وٹس ایپ نے فارورڈ میسجز کی تعداد محدود کر دی

718

سان فرانسسکو: دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا کمپنی واٹس ایپ نے کورونا وائرس سے متعلق بے بنیاد خبروں اور غلط معلومات پر قابو پانے کے لیے پیغامات پہنچانے کے عمل پر کچھ مزید پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ لوگوں کو خوف و ہراس سے بچایا جا سکے۔

سوشل میڈیا کمپنی کی نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب ایک وقت میں ایک ہی شخص کو پیغام بھیج سکتے ہیں، کمپنی کے اس اقدام کا مقصد سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور غلط مواد کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیۓ: واٹس ایپ چلانا ہے تو سمارٹ فون بدل لیں، ورنہ نہیں چلے گا

فیس بک کی مالک کمپنی نے کہا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو صحت کے بحران کے دوران ذاتی اور نجی مواصلات پر توجہ دینے کے قابل بنانے پر یہ اقدام کیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ “ہم نے گزشتہ ہفتوں کے دوران پیغامات کے آگے بھیجنے میں اضافہ دیکھا جو صارفین نے ہمیں بتایا ہے اور حد سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے اور غلط معلومات پھیلانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here