جاز ٹیلی کام کا کورونا ریلیف فنڈ میں 1.2 ارب روپے امداد دینے کا اعلان

1684

لاہور: دنیا بھر کی نامور کمپنیاں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے امداد کا اعلان کر چکی ہیں ایسے میں جاز ٹیلی کام اور موبائل سیلولر کمپنی نے پاکستان میں 1.2 ارب روپے کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امدادی پیکیج کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقے سے عالمی وبا کے تباہ کن اثرات کو کم کرنا ہے جبکہ اس رقم سے پاکستان بھر کی فلاحی تنظیموں کو مدد ملے گی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ “اس اقدام سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز خریدے جائیں گے اور راشن مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا، جاز ملازمین بھی رضاکارانہ طور پر اپنی تین دین کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔”

یہ بھی پڑھیے: حسین دائود کا کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ارب روپے دینے کا اعلان

یاد رہے کہ اس سے قبل حسین دائود نے اینگرو دائود ہرکولیس اور اپنے خاندان کی جانب سے ایک ارب روپے مختصر، درمیانے اور طویل المدتی عرصے کے لیے سروسز کی فراہمی اور کیش کی صورت میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here