کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

1245

دبئی:  کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔

پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق  35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان قونصل خانے  میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کورونا وبا کے باعث نوکریوں سے فارغ کردیے گئے ہیں جن کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جارہے ہیں،  واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا وائرس، دنیا میں ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روزگار کو خطرہ

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 66 لاکھ سے زیادہ ورکرز بے روزگار

کپاس کی درآمد پر پابندی کی تجویز مسترد،ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار رُک جائے گی، ملازمین  بیروزگار ہو جائیں گے: اپٹما

’2020ء نوکریاں دینے کا سال‘ وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان کتنا حقیقت پر مبنی ہے؟

قونصل جنرل کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل ہیں،  پاکستانیوں کے لیے فلائٹس آپریشن کرنے کو تیار ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بہت بڑا چیلنج ہے۔

قبل ازیں گلف نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ امارات میں لاک ڈائون کے باوجود اتوار کو سینکڑوں پاکستانی رجسٹریشن کرانے کیلئے قونصلیٹ کے باہر جمع ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ماہ سے لاک ڈائون کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here