بلوچستان حکومت کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے 1.484 ارب روپے کے ٹیکسوں میں رعایت

663

اسلام آباد: بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے دوران معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات سے مقابلہ کرنے اور شہریوں کی مدد کرنے کے لیے 1.484 ارب روپے کے ٹیکس کم کر دیے ہیں۔

بلوچستان حکومت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 30 جون 2020 تک تعمیراتی سروسز، ٹرانسپورٹ اور ہوٹل سیکٹرز میں سیلز ٹیکس مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔ حکومتِ بلوچستان نے بلوچستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سسٹم کو منسوخ کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا کورونا ریلیف فنڈ کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا امکان

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے عوام کو ریلیف دینے، کاروباری سرگرمیوں پر کورونا وائرس کے اثرات کم کرنے کے لیے بقیہ مالی سال کےلیے بلوچستان بجلی ڈیوٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں چھوٹ دینے کی  منظوری دے دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کی سہولیات میں اضافے کے لیے جاری فنڈنگ اور اخراجات کی منظوری دی ہے۔

سیکرٹری فنانس نے صوبائی کابینہ کو کورونا وائرس کے اثرات سے صوبے میں معیشت اور دیگر شعبوں کی صورتِ حال کے بارے میں بریفنگ دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here