نوشین جاوید چیئرپرسن ایف بی آر تعینات

801

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ 

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیٹ کرکے نوشین جاوید امجد کی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین کی تقرری کی دو سالہ مدت فوری ختم کردی گئی ہے، نوشین جاوید امجد ان لینڈ سروس کی گریڈ 22 کی افسر ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کی شبر زیدی کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائم مقام چیئر پرسن کے طور پر کام کررہی تھیں

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپریل 2019 میں جہانزیب خان کو ایف بی آر کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر معروف ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین تعینات کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی خراب صحت کی وجہ سے پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر تھے اور اس دوران ان کے استعفے کی خبریں بھی سامنے آئیں لیکن انہوں نے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی خراب صحت سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here