کورونا ، عالمی کمپنیوں کا ٹیکنالوجی کی مد میں اخراجات 4.1 فیصد کم کرنے کا فیصلہ

سپلائی چین میں خلل پڑنے، مانگ میں کمی اور ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کی وجہ سے پیداوار متاثر ہونے کے باعث کمائی کم ہونے پر کمپنیوں کا فیصلہ

667

نیویارک: عالمی سطح پر کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والی کمپنیوں نے ٹیکنالوجی کی مد میں اخراجات 4.1 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم یہ شرح اس ضمن میں پہلے لگائے گئے اندازے سے کم ہے کیونکہ بہت سی کمپنیوں کے ملازمین لاک ڈاون کے باعث گھروں سے کام کر رہے ہیں اور کمپنیوں نے انہیں سہولت کی فراہمی کے لیے کچھ اخراجات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سپلائی چین میں خلل پڑنے، مانگ میں کمی اور ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کی وجہ سے پیداوار متاثر ہونے کے باعث کمپنیوں کو کمائی میں کمی کا سامنا ہے اور ایک سروے کے مطابق اسی سبب آئی ٹی کے شعبے میں اخراجات میں 4.1 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان، لیکن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے وارے نیارے

کینیڈین کمپنی کا تمباکو کے پودوں سے کورونا کی ویکسین تیار کرنے کا تجربہ

تجارتی جنگ:امریکا کی  چین اور اسکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مزید پابندیوں کی منصوبہ بندی

اس سروے میں  دنیا بھر سے13 سو چیف انفارمیشن آفیسرز اور سینیئر ٹیک ایگزیکٹو نے حصہ لیا جس میں 21 فیصد کمپنیوں نے کورونا وائرس کے باعث ٹیکنالوجی کی مد میں اخراجات کی کمی کا اپنا پرانا ارادہ بدلتے ہوئے اس ضمن میں سال 2020 میں 4 فیصد تک اخراجات بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

ایسا ملازمین کو گھر سے کام کی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے گا۔

وہ کمپنیاں جنھوں نے ٹیکنالوجی کی مد میں اخراجات بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے انکا تعلق تعلیم ، صحت اور فنانس سےہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here